ورلڈ کپ:بھارت بنگلہ دیش کو 109 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

19  مارچ‬‮  2015

میلبرن(نیوز ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 109 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی.بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 302 رنز بنائے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 193 پر آل آئوٹ ہوئی. میلبرن میں جاری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 302 رنز بنائے. فاتح ٹیم کو پہلا نقصان 75 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب شیکھر دھون 30 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے ۔ویرات کوہلی زیادہ دیر کیریز پر نہ ٹھہر سکے وہ 3 رنز بنا کر روبیل حسین کا شکار ہوئے ۔ ریحانے تسکین احمد کی گیند پر شکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے.سریش رائنا 65 رنز بنا کرمشرفی مرتضی کا شکار ہوئے.مہدرا سنگھ دھونی گیارہ گیندوں پر صرف چھ رنز بنا سکے.اوپننگ بلے باز روہت شرما نے 126 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگ کھلی جس میں 14 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے . بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.روبیل حسین , شکیب الحسن اورمشرفی مرتضی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.مطلوبہ ہدف کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 44.4 اوورز میں صرف 193 رنز بنا سکی۔اوپننگ بلے باز تمیم اقبال 25 گیندوں پر 25 رنز بنا کریادو کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے.امرالقیص 5 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے.سومیا 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور محمود اللہ مجموعی سکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ کرسکے.شبیر رحمن 30, ناصر حسین 35 رنز کر آوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے یادو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شمی اور جدیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…