انناس کے جوس کے ایسے مفیدفوائد جن سے ہم ناواقف تھے

27  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انناس ایک فرحت بخش پھل ہے جس کی افادیت ہر روز بڑھتی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق انناس کے رس پینے کے کئی اہم فوائد سامنے آئے ہیں۔انناس وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ان کا استعمال کئی طرح سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اسے سوزش، جسمانی جلن اور بیماری سے بحالی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اگرچہ انناس کی 100 کے قریب اقسام ہیں لیکن افادیت کی بنا پر اس کی 8 اقسام کو ہی کاشت اور فروخت کیا جاتا ہے۔

امنیاتی نظام کو بہتر بنائے:انناس کے رس کا بہترین مصرف یہ بھی ہے کہ اس سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بیدار ہوتا ہے جو بیماریوں سے لڑتا ہے۔ اسے امنیاتی نظام کہتے ہیں۔

ہاضمے کو بہتر بنائے:انناس میں ایک اہم اینزائم برومیلین موجود ہوتا ہے جو پروٹین کو توڑ کر ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ برومیلین کو کیپسول کی صورت میں بھی فروخت کیا جارہا ہے جو آپریشن کے بعد سوزش، زخم اور دیگر تکالیف کو دور کرتا ہے۔

کینسر کا تدارک:ایک تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ انناس کا تازہ رس سرطان سے بچاتا ہے۔ اس کے گودے اور جڑ کا رس بچہ دانی اور آنتوں کے سرطان پھیلنے کو روکتا ہے۔

جلد کا محافظ:وٹامن سی اور بی ٹا کیروٹین کی موجودگی انناس کو جلد کا بہترین دوست بناتی ہے۔ اس میں موجود بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی ٹوٹ پھوٹ، جھریوں اور جھلسن کو روکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…