مارکیٹ میں جعلی انڈے سپلائی کیے جانے کا انکشاف ، جعلی انڈے کیسے اورکس مواد سے تیار کیے جارہے ہیں ؟ حیران کن انکشافات

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ عام چیز ہے، اب تو لوگ ملاوٹ شدہ چیزیں کھانے پر حیرت کا اظہار نہیں کرتے، کیوں یہ معمول کی بات ہے، لیکن اب حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں چائنا سے امپورٹ شدہ نقلی انڈے بیچے جا رہے ہیں،

یہ انڈے بالکل اصلی انڈے محسوس ہوتے ہیں، ان کو کھانے والوں کو ذرا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی نقلی انڈہ کھا رہے ہیں، لہٰذا اب انڈے کھانے میں احتیاط برتی جائے۔ چین سے اس نقلی انڈے کی سپلائی ساؤتھ ایشیا اور خصوصاً انڈیا میں جاری ہے، یہ نقلی انڈے کھانے کی وجہ سے انڈیا میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، کیوں کہ انڈے میں استعمال ہونے والا سارا مواد کیمیکلز پر مشتمل ہے، انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سارا مواد انسانی جسم کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو کھانے سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، نقلی انڈوں کی وڈیو دیکھی جائے تو یہ بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں، ان انڈوں کی زردی اور سفیدی اصل جیسی ہی لگتی ہے، اس تمام صورت حال کے بعد چوں کہ پاکستان میں انڈوں کا استعمال بہت زیادہ ہے، اگر نئی بیماریوں سے بچنا ہے تو پاکستانی عوام کو بھی ان نقلی انڈوں سے محتاط رہنا ہو گا۔نیچے دی گئی وڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جعلی انڈے کیسے بن رہے ہیں



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…