برطانوی جریدےکو میلانیا ٹرمپ پر الزام لگانا بہت ہی مہنگا پڑ گیا

12  اپریل‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے برطانوی جریدے ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا جبکہ جریدے نے اپنے آرٹیکل پر معذرت کرتے ہوئے تقریبا 29 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے ڈیلی میل نے گزشتہ برس امریکی انتخابی مہم کے دوران ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے

بطور ماڈل گزارے گئے وقت کے حوالے سے ‘نازیبا’ الزامات عائد کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ 90 کی دہائی میں میلانیا ٹرمپ ٹاپ ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں اور جریدے نے اپنے مضمون میں الزام عائد کیا تھا کہ جب میلانیا ٹرمپ ماڈل تھیں تو وہ ‘ماڈلنگ سے بڑھ کر خدمات’ فراہم کیا کرتی تھیں۔جریدے نے اس مضمون کو شائع ہونے کے بعد ہٹالیا تھا تاہم میلانیا ٹرمپ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیلی میل اخبار کے خلاف لندن اور اس کے آن لائن ورژن میل آن لائن کے خلاف امریکا میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا تھا اور 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اخبار نے میلانیا ٹرمپ سے معذرت کرتے ہوئے 29 لاکھ ڈالر زرتلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس میں مقدمے کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔اخبار نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ڈیلی میل اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ اس نے میلانیا ٹرمپ پر الزامات عائد کیے تھے جو درست نہیں تھے۔اس سلسلے میں میلانیا ٹرمپ کے وکیل نے لندن کی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ‘ان الزامات سے میلانیا کی شخصیت اور وقار کو نقصان پہنچا۔میلانیا ٹرمپ نے اخبار کی جانب سے کی جانے والی معذرت اور زرتلافی کو قبول کرلیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد نیویارک کی عدالت میں جاری مقدمے پر بھی باہمی سمجھوتہ طے پاجائے گا۔پرکشش شخصیت کی مالک 46 سالہ میلانیا امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی اور ایک بچے کی ماں ہیں۔امریکہ کی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ

26 اپریل 1970 کو سیونیکا میں پیدا ہوئیں، سیونیکا اب سلوانیہ میں موجود ہے مگر میلانیا کی پیدائش کے وقت وہ یوگوسلاویہ کا حصہ تھا، میلانیا کا پیدائشی نام میلانیجا کنواس ہے، مگر ماڈلنگ میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام میلانیا کناس رکھا۔میلانیا جب 17 سال کی ہوئیں تو فوٹو گرافر اسٹین جرکو نے انہیں رضاکارانہ فوٹوشوٹ کی پیشکش کی، جس کے بعد میلانیا کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اٹلی کی ماڈلنگ ایجنسی نے 18 سال کی عمر میں میلانیا کے ساتھ ماڈلنگ کا معاہدہ کیا۔میلانیا کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب برطانوی فیشن میگزین جی کیو کے صفحہ اول پر میلانیا کی نیم برہنہ تصویر شائع ہوئیں، اگلے چند سالوں میں میلانیا نے امریکہ کا رخ کیا اور 1996 میں انہوں نے نیو یارک کو اپنا مسکن بنایا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…