راحیل شریف اتحادی فوج کی سربراہی کریں گے یا نہیں ؟ حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

5  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کوقواعدوضوابط کے تحت اتحادی فوج میں جانے کی اجازت دی جائے گی ،ایان علی اورحامدسعید کاظمی مقدمہ حکومت نے لڑا،عدلیہ نے رہائی دی ،پیپلزپارٹی فارغ جماعت ہے اس سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ،قبروں کاکاروباربند،درگاہوں ،آستانوں پرقواعدہونے چاہئیں۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پرتجزیہ کرناوقت کاضیاع ہے ،وہ 2013ء میں حاصل ہونیو الی شہرت بھی کھوچکے ہیں ،جس کاآئندہ انتخابات میں پتہ چل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ نے ایان علی کورہاکیاتوہماراکیاقصورہے ۔ہم نے مقدمہ کی پیروی کی ڈاکٹرعاصم کامقدمہ سندھ کی لوکل عدالت میں چلاہماراعدلیہ سے تعلق نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی فارغ جماعت ہے ،کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ،پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پہلے کیاکرلیاجواب کریں گے ۔نوازشریف پہلے بھی سندھ جاتے رہے انتخابات سے پہلے ایسی گرماگرمی ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ زرداری کوروحانی راہنمائی کی ضرورت ہوگی جوطاہرالقادری سے ملے گی ۔ان کاکہناتھاکہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی کی مدت کاتعین نہیں ہوا،سعودی عرب نے راحیل شریف کی خدمات مانگیں ،وزارت دفاع قواعدوضوابط کے بعدانہیں اجازت دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ہماری کارکردگی پہلے سے بہترہے ،ہم اگلے انتخابات میں بھی جیتیں گے ۔انہوںنے کہاکہ درگاہوں کے گدی نشینوں نے کاروباربنایاہواہے ،قبروں کاکاروباربندہوناچاہئے اوردرگاہوں اورآستانوں کے معاملات پربھی قانون سازی ہونی چاہئے ،گدیوں پربیٹھے لوگوں میں کسی کی دستاربندی انگریزوں نے کی کسی کی کسی اورنے کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حسین حقانی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت واشنگٹن کی خوشنودی کیلئے پاکستان اورپاکستان کے اداروں پرحملہ کرتے ہیں ،ہماراپہلے بھی یہی مؤقف تھااوراب بھی یہی مؤقف ہے جودرست ثابت ہواہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…