خبردار ۔۔۔ یکم اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟ محتاط رہیں 

26  مارچ‬‮  2017

جہانیاں(آن لائن) خبر دار ! یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔اس روز دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع ،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیقی کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے

آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ د وسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔اپریل فول جنوبی ایشیاء میں بھی قدم جما چکا ہے تاہم عام انسانوں کو بے وقوف بنانے والے اس تہوار سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے بعض منچلے اسے محض تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ مغرب کی فضول رسومات ہے اسے مسلم دنیا کو اپنانا نہیں چاہیے دوسری جانب علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذاق میں جھوٹ بولنا بھی کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے مسلمانوں کو اپریل فول جیسی قباحتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…