ایم کیوایم ہیڈکوارٹر کو نائن زیروکیوں کہتے ہیں

16  مارچ‬‮  2015

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر کو نائن زیرو کے نام سے پکارا جاتاہے اورا ِس سے ہم سب واقف ہیں لیکن یہ بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے کہ فیڈرل بی ایریامیں موجود ایم کیوایم ہیڈکوارٹر کو’ نائن زیرو‘کیوں کہاجاتاہے۔
فیڈرل بی ایریا کے علاقے عزیزآباد میں موجود ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر کو نائن زیرو پلاٹ نمبر کی وجہ سے نہیں بلکہ پی ٹی سی ایل کے لوکل نمبر کی وجہ سے کہاجاتاہے جس کے آخر میں 90آتاتھا اورآج بھی موجود ہے ۔
دستیاب معلومات کے مطابق مکاچوک کے قریب ایم کیوایم کے قائد اور بانی الطاف حسین بلاک نمبر آٹھ کے پلاٹ نمبر494پر رہائش پذیر تھے اوراِس کے ساتھ ہی ایم کیوایم کا دفتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا جو مجموعی طورپر 120مربع گزیعنی تقریباً1080مربع فٹ پر تعمیر کیاگیاتھااور یہ جگہ بھی الطاف حسین کے خاندان کی ملکیت تھی ۔ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد الطاف حسین اپنے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سے نائن زیروپر ہی ٹیلی فونک یا ویڈیو رابطے رکھتے ہیں ۔
اس وقت بھی ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر یعنی عزیزآباد دفتر المعروف ’نائن زیرو‘ پر 90اور 900والے نمبر موجود ہیں جبکہ 90کا نمبر ہی لندن میں استعمال ہورہاہے ۔
کراچی اور لندن کے علاوہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، ملتان اور فیصل آباد میں اب بھی یہی نمبر یعنی وہ نمبر جن کے آخرمیں 90کا ہندسہ آتاہے ، استعمال ہورہے ہیں ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…