بیوی کے غصے کو مذاق نہ سمجھیں،اس آدمی سے عبرت پکڑیں

16  مارچ‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک) اکثر مرد محض اس غلط فہمی کی بناءپر بیوی کے ساتھ بے فکری سے جھگڑا کرتے ہیں کہ بیچاری خاتون نے ان کا کیا بگاڑ لینا ہے اور برطانوی شہری کین گریگری بھی اسی غلط فہمی میں مبتلا ہوکر بیوی سے جھگڑ پڑے لیکن انجام نہایت خوفناک نکلا۔ مشرقی لندن کے رہائشی 65 سالہ گریگری نے 60 سالہ ٹریسا گلبرٹسن سے سات سال قبل شادی کی لیکن وہ اپنی سابقہ بیوی کو بھلا نہ پائے تھے اور اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی ہوجاتا تھا۔ چند روز قبل گریگری نے اپنی سابقہ بیوی کی قبر پر حاضری دینے کا پروگرام بنایا تو ایک دفعہ پھر ٹریسا سے جھگڑا ہوگیا۔ خود کو خاصا بھاری بھرکم اور مضبوط مرد قرار دینے والے گریگری نے بیوی کے ساتھ کھل کر لڑائی شروع کر دی۔ لڑائی کے دوران ہی گریگری کی بیوی نے چائے بنانے کا اعلان کیا اور چپکے سے باورچی خانے کی طرف روانہ ہوگئیں۔ چند منٹ بعد وہ ابلتے ہوئے پانی کے جگ کے ساتھ واپس لوٹیں اور اسے گریگری کے گنجے سر اور پشت پر انڈیل دیا۔ بیوی کے غصے اور دھمکیوں کو کچھ نہ سمجھنے والے گریگری اس اچانک حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے دردناک انداز میں چیختے ہوئے باہر کی طرف دوڑے اور بالآخر انہیں شدید جھلسنے کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

مزید پڑھئے:پانچ منٹ میں سب کچھ بھولنے والا لڑکا

برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ سے بات کرتے ہوئے گریگری نے بتایا کہ ان کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل یقین حد تک دردناک تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ جھگڑنے سے پہلے 100 بار سوچیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…