پاک آفغان طورخم سرحدکھلنے کے باوجود ایک اورشرط سامنے آگئی ،پاسپورٹ اورویزہ کی شرط ختم کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ

23  مارچ‬‮  2017

لنڈی کوتل( آن لائن ) افغانستان جانے والے ٹرانسپوٹروں کا پاسپورٹ ،ویزہ کی شرط ماننے سے انکار، لنڈی کوتل بازار میں درجنوں ٹرانسپوٹروں کا آفغانستان جانے کے لئے پاسپورٹ ،ویزہ کی شرط ختم کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ، پاسپورٹ ،ویزہ کی شرط ختم کرنے کے لئے 27مارچ تک کی ڈیڈ لائن، پاک آفغان شاہراہ کو بند کرنے کی دھمکی ۔آفغانستان آنے، جانے کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط بارڈر منجمنٹ پالیسی کا حصہ

ہیں، جیسے پورا کرنا لازمی ہیں۔ حکام واقعات کے مطابق پاک آفغان طورخم میں پاسپورٹ اور ویزہ کے شرط کے بعد پھنسے ہوئے درجنوں ٹرانسپوٹروں نے لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شاکر آفریدی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شنواری ، آل طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چئیر مین معراج الدین شنواری اور مستقل آفریدی نے کہا کہ ڈرائیورز پر پاسپورٹ شرط لازمی قرار دینے سے پاک آفغان تجارت بری طرح متاثر ہو گی طورخم سرحد پر پاکستانی ڈرائیورز کو پاسپورٹ شرط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ آفغانستان حکومت ان سے پاسپورٹ اور ویزے کا مطالبہ نہیں کرتی اس لئے پاکستانی حکومت بھی ڈرائیوار اور کلینر کو پاسپورٹ ویزہ سے مثتثنیٰ قراردے کراصلی شناختی کارڈ پر آنے جانے کی اجازت دیں انہوں نے کہا کہ پہلے بارڈر بندش سے 32 دن کھڑے تھے لیکن اب بارڈر کھولنے کے بعد شرائط کی وجہ سے کھڑے ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے لاکھوں رو پے کا نقصان ہو رہا ہے اور طورخم بارڈر پر ہزاروں مال برداد گاڑیاں کھڑی ہیں ٹرانسپوٹروں نے دھمکی دی کہ اگر پیر کے دن تک انکے مطا لبا ت تسلیم نہیں کئے گئے تو وہ مجبو راً پا ک آفغان شاہر اہ اور لنڈ ی کو تل با زار کو مکمل بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اس سلسلے میں انتظامیہ ذرائع نے بتا

یا کہ ٹرانسپورٹروں پر پاسپورٹ ویزہ کی شر ط بارڈر منجمنٹ پالیسی کاحصہ ہے اس لئے ڈرائیوار اور کلینر کیلئے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…