بھارتی فوج کا اصلی چہرہ سب کے سامنے لانے والے تیج بہادر کاعبرتناک انجام ۔۔ اسے کیسے مارا گیا ؟ افسوسناک انکشاف ‎

23  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوجی تیج بہادر کی موت کی تصدیق، تصاویر نے بھارتی فوج اور سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی تیج بہادر نے بھارتی فوجی افسران کی اپنے جوانوں کے ساتھ بدسلوکی اور فوج میں کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے فوجیوں کیساتھ روا رکھے جانے والے روئیے

کو منظر عام پر لاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں لانچ کی تھی جس میں اس نے فوجیوں کے ساتھ بدسلوکی اور مورچوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کو ملنے والے کھانا دکھاتے ہوئے اسے جانوروں کو دی جانی والی خوراک سے بھی بدتر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ افسران کھانے کی مد میں ملنے والی رقوم اور راشن میں کرپشن کرتے ہیں اور جوانوں کو مناسب خوراک نہیں دی جاتی ۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی بھارتی سرکار اور فوج کی جگ ہنسائی ہوئی جس پر سیخ پا بھارتی فوجی افسران نے تیج بہادر کو سزا دی اور وہ کچھ عرصہ منظر سے غائب رہا بعد ازاں تیج بہادر نے کچھ عرصہ بعد ایک اور ویڈیو میں بھارتی سرکار اور فوج کے نظم و ضبط کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے لگائے گئے الزام کی تحقیقات کی جائیں اور اسے اس کرپشن کو منظر عام پر لانے پر انعام دیا جائے مگر کچھ عرصہ خاموشی طاری رہنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جس سے پتہ چل رہا ہے کہ تیج بہادر کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ تیج بہادر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اسے انتہائی بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے ناک اور منہ سے خون جاری ہوا ہے اور سر پر پڑے کپڑے سے اس کے سر کے زخم چھپانے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…