2005کے خوفناک زلزلے میں تباہ ہوجانے والی ایک اہم ترین عمارت جو آج تک تعمیر نہ ہو سکی ۔۔ وہ عمارت کون سی ہے ؟

19  مارچ‬‮  2017

مظفرآباد(این این آئی)زلزلہ 2005ء میں تباہ ہونے والا گرلز ہائی سکول ڈھیریاں سیداں تعمیر نہ ہو سکا ،عوام علاقہ نے نئی تعلیمی سیشن کے آغاز پر بچوں کے ہمراہ اولڈ سیکرٹریٹ میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا،کروڑوں مالیت سے عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا مگر 12سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود شہر کے مرکزی علاقہ میں عمارت کی تکمیل نہ ہو سکی ،عوام علاقہ نے قبل ازیں متعدد بار احتجاج کیے ،متعلقہ ادارے موقع پر آئے ،کام کی رفتار تیز کرنے

کی خبریں شائع کروائیں اور پھر لمبی تان کر سو گئے جب کہ ٹھیکے دار بھی موقع سے غائب ہے ،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،اب طفل تسلیوں اور ہوائی اعلانات کے بھروسے پر نہیں رہ سکتے ،اب نئے تعلیمی سیشن سے اولڈ سیکرٹریٹ میں بچوں کے ہمراہ دھرنا دیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب بھی مارچ کیا جائے گا ،احتجاج کے لیے آئندہ چند روز میں مشاورتی عمل شروع کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…