46بڑے ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان

17  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے اعلان کئے گئے 46ہسپتالوں میں سے 3ہسپتال اسلام آباد میں تعمیر کئے جائیں گے ،500بیڈ پر مشتمل ایک ہسپتال اسلام آباد ایکسپریس وے اور ہمک روڈ جنکشن پر دوسرا کری روڈ پر جبکہ تیسرا آئی 12میں بنایا جائے گا ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی کاوشوں سے پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ

کے جنکشن پر 300بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر جاری ہے ، پمز ہسپتال میں 18سے20کروڑ کی لاگت سے برن سینٹر ، چائلڈ سینٹر اور وارڈز کی تعمیر جاری ہے ،صحت شہریوں کا بنیادی حق ہے ، صحت کے شعبے میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پولی کلینک سے ملحقہ ارجنٹائن پارک کی زمین پر 600بیڈز پر مشتمل 5منزلہ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا ،جڑواں شہروں کو ملانے والی آئی جے پی روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ وہ جمعہ کو وزارت کیڈ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں دو دفعہ چھاپے مارے تو دیکھا کہ استعمال شدہ سرنجیں ضائع کرنے کی بجائے دوبارہ استعمال کے لئے محفوظ کی جا رہی ہیں جس پر ڈائریکٹر لیول کے 2ڈاکٹرز کو معطل کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال سے ملحقہ ارجنٹائن پارک کی زمین ہسپتال کے لئے وقف کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ ہسپتال کیلئے پہلا ڈیزائن مسترد کر دیا گیا جس کے بعد اب نئے ڈیزائن پر کام جاری ہے ۔ ارجنٹائن پارک کی زمین پر ہسپتال کی تعمیر کے خلاف شہری عدالت گئے تھے جس پر ہم نے عدالت میں موقف دیا اسلام آباد میں مزید پارک بنائے جا رہے ہیں تاہم اس وقت شہریوں کیلئے ہسپتال کی بے حد ضرورت ہے ، ارجنٹائن پارک کی زمین پر 600بیڈز پر مشتمل 5منزلہ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا

کہ جب پمز اور پولی کلینک ہسپتال بنے تب اسلام آباد کی آبادی اتنی زیادہ نہیں تھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا گیا تاہم ضرورت کے پیش نظر ہسپتال تعمیر نہیں کئے گئے ،زیادہ آبادی کا لوڈ پمز اور پولی کلینک ہسپتال پر پڑا ، میٹرو بس کی تعمیر سے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے پمز اور پولی کلینک ہسپتال آنا اور جانا انتہائی آسان ہوگیا جس سے مزید رش بڑھا۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے اعلان کئے گئے 46ہسپتالوں میں سے 3ہسپتال اسلام آباد میں تعمیر کئے جائیں گے

،500بیڈ پر مشتمل ایک ہسپتال اسلام آباد ایکسپریس وے اور ہمک روڈ جنکشن پر دوسرا کری روڈ پر جبکہ تیسرا آئی 12میں بنایا جائے گا ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی کاوشوں سے پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کے جنکشن پر 300بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر جاری ہے ، پمز ہسپتال میں 18سے20کروڑ کی لاگت سے برن سینٹر ، چائلڈ سینٹر اور وارڈز کی تعمیر جاری ہے ،صحت شہریوں کا بنیادی حق ہے ، صحت کے شعبے میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…