ڈسکہ‘ایک ماہ قبل اغواء اور قتل ہونے والی مقامی تاجر کی بیٹی اچانک زندہ ہوگئی‘گھر میں خوشی کا سماں

17  اکتوبر‬‮  2017

ڈسکہ(آئی این پی) ایک ماہ قبل اغواء اور قتل ہونے والی مقامی تاجر کی بیٹی اچانک زندہ ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق موضع رنجہائی ،ڈسکہ کے رہائشی تاجر محمد اکرم بٹ نے 08فروری 2017کو تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ نمبر(54/2017) درج کروایا تھا کہ چند نامعلوم کار سوار اس کی جوان بیٹی17سالہ مہوش کو اغواء کر کے لئے گئے ہیں۔ ایک ہفتہ بعد 15فروری2017کو بمبانوالہ کے قریب نہر بی آر بی ڈسکہ سے ایک

نا معلوم نوجوان دوشیزہ کی نعش ملی۔ تو تاجر محمد اکرم بٹ اور اس کی فیملی نے اسے اپنی مغوی بیٹی مہوش کی نعش کے طور پر شناخت کر کے اسے گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ اس کے قل اور دسویں کا ختم بھی دلادیا۔ اب ایک ماہ بعد گزشتہ روز مہوش نے اپنے اہل خانہ کو اچانک فون کر کے بتایا کہ اس نے پسند کی شادی کر لی ہے اپنے بوائے فرینڈ سمیر کے ساتھ اور گوجرانوالہ میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہے۔ نہ ہی اسے کسی نے اغواء کیا تھا اور نہ ہی اس کو کسی نے قتل کیا ہے۔ وہ زندہ ہے اور جلد ہی اپنے شوہر کے ساتھ اپنی فیملی کو ملنے آئے گی۔ ڈی ایس پی ڈسکہ لعل محمد کھوکھر کا کہنا ہے کہ مہوش 07مارچ 2017کو مقامی جج کی عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروائے گی کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا اور اس نے اپنی پسند سے لو میرج بھی کی تھی۔مہوش کے اس اچانک انکشاف سے اس کا غمزدہ خاندان اب ورطہ حیرت میں مبتلاء ہے کہ جس نعش کو انہوں نے اپنی بیٹی مہوش کی نعش سمجھ کر دفنا دیا تھا آخر وہ نعش پھر کس کی تھی۔ مہوش کے والدین نے گھر میں گزشتہ ایک ماہ سے بچھی ہوئی صف ماتم بھی اب اٹھا دی ہے۔۔۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…