لاہور ڈیفنس دھماکہ، پاکستانی نوجوان نے ایک ماہ قبل 11جنوری کواس جگہ پرخطرےسے پیشگی آگاہ کیاتھا،سیکورٹی حکام نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟

24  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔اس رپورٹ کے مطابق ڈیفنس میں ہونے والایہ دھماکہ گیس سلنڈرکی لیکج کی وجہ سے اتفاقیہ طورپرہوالیکن معاملہ اس وقت پریشان کن ہوجاتاہے کہ سوشل میڈیاپرایک نوجوان نے 11جنوری کو دیفنس کی اسی سڑک پرپڑے ہوئےسلنڈروںکی نشاندہی کی تھی جہاں پریہ دھماکاہواہے لیکن اس وقت کسی بھی ادارے نے کوئی قدم نہیں اٹھایا اوراگراس وقت ان سلنڈروں کوہٹالیاجاتاتوقیمتی جانیں بچ جاتیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ایک صارف ارسلان سعید نے ایک ماہ قبل 11جنوری کوڈیفنس کی اس جگہ سلنڈروں کے سرعام سڑک پرپڑے ہونے کی ایک تصویرشیئرکی تھی

اورساتھ ہی اس کے ساتھ تبصرہ کیاتھاکہ بجلی کے قریب پڑی ہوئی یہ چیز کسی بڑے سانحے کوجنم دے سکتی ہے جبکہ ڈیفنس کے سیکورٹی حکام نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جبکہ اس ریسٹورنٹ کے مالک وقاص جاوید نے بھی اس پوسٹ پراپناپیغام جاری کیاتھاکہ وہ ارسلان سعید کی طرف سے یہ اہم معاملہ سامنے لانے پراس کے شکرگزارہیں لیکن سڑک پرپڑے یہ سلنڈرخالی ہیں اوران میں گیس بھرنے کےلئے کمپنی ان کوجلدلے جائے گی اورکمپنی کی سہولت کےلئے ان سلنڈروں کوباہرسڑک پررکھاگیاہے جبکہ جمعرا ت کے روزاس جگہ دھماکہ ہوگیااوراب رپورٹ میں بھی بتایاگیاہے کہ یہ دھماکاسلنڈرمیں گیس لیکج کی وجہ سے ہواہے جس کی تصدیق صوبائی وزیرراناثنااللہ نے بھی کر دی ہے ۔
Screenshot_1

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…