شہر کا پتا پوچھنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ کی ایسی حرکت جس نے سب کو حیران کر دیا

18  فروری‬‮  2017

آستانہ(این این آئی)اگر ہم میں سے کوئی راستہ بھول جائے یا منزل کا پتا نہ چل رہا ہو تو کسی واقف حال شخص سے معلوم کرتے ہیں۔ ایسا ہونا معمول کی بات ہے مگر کسی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ راستہ بھول جائے اور ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار کراپنی منزل کا پتا پوچھے تو یہ بات بلا شبہ حیران کن ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے ایک ہیلی کاپٹر کی فوٹیج بہت مقبول ہوئی ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہیں گے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قریب ترین شہر کا

 

پتا معلوم کرنے کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر ایک مصروف شاہراہ پر اتار دیا۔ہیلی کاپٹر اتارنے کے بعد کپتان نے سڑک پر رکنے والی ایک گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے اور اس کے قریب تریب کون سا شہر ہے۔ویڈیو میں آپ ہیلی کاپٹر کو سڑک پر لینڈ کیے دیکھنے کے ساتھ پائلٹ کو ایک ٹرک ڈرائیور سے بات کرتے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پتا معلوم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر دوبارہ محو پرواز ہو گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو کسی عینی شاہد نے اپنے موبائل کیمرے میں بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…