اونٹنی کا دودھ کے وہ فائد ہ جس سے آپ ابھی تک لاعلم ہیں ؟

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اونٹنی کا دودھ صدیوں سے مشرق وسطیٰ کے کئی حصوں میں طبی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔جسکی وجہ اس میں موجود کم چکنائی اور بنیادی غذائی اجزاء کی کثرت ہے۔اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ اونٹنی کا دودھ پاکستان سمیت دنیا بھر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔اونٹنی کا دودھ عام دودھ کی نسبت زیادہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔اونٹنی کے دودھ کے فوائد درج ذیل ہیں:
قوت مدافعت میں اضافہ
اس دودھ میں موجود پروٹین آرگینک اینٹی باڈیز کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے انفکشینز وغیرہ کے خلاف لڑ سکتا ہے۔اونٹنی کے دودھ میں آرگینک کمپاؤنڈ ز بھی موجود ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کیلئے بھی بہتر ہیں۔
شوگر کے خلاف مفید
اونٹنی کے دودھ میں موجود انسولین جیسے مالیکیولز کی وجہسے یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے،اونٹنی کا دودھ شوگر کے مرض سے بچاؤمیں بھی مدد گارہے
کولیسٹرول کی زیادتی سے بچاؤ
اس دودھ میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں ’اچھے ‘کولیسٹرول کی سطح کو برقرار اور’ نقصان دہ‘کو کم کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے فالج اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض لاحق ہونے سے بچاجا سکتا ہے۔
جلد کیلئے بہترین
اونٹنی کے دودھ میں لیکٹک ایسڈ،کولیجن ، ایلا سٹن او روٹامن بی و سی کی موجودگی کی وجہ سے جلد ترو تازہ رہتی ہے اور انسان جلد بوڑھانہیں دکھتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…