پاکستان سے کینو کی برآمد 3 لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان

10  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے کینو کی برآمد 3 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی امید ہے، دسمبر سے اب تک مجموعی برآمدات کا 40 فیصد کینو روس بھیجا گیا۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق اس سال روس کی مارکیٹ کو بڑے پیمانے پر پاکستانی کینو برآمد کیا گیا، اب تک پاکستان کو 2 لاکھ 40 ہزار ٹن کینو کی ایکسپورٹ سے 16 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو چکا ہے، اس سال ایکسپورٹ 3 لاکھ ٹن سے بھی زائد رہے گی جس سے مجموعی طور پر 20 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر پھل اور سبزیوں کی طرح ترش پھلوں کے شعبے میں بھی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی شدید ضرورت ہے جس کے ذریعے پاکستانی ترش پھلوں میں بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے نئی ورائٹیز تیار کی جا سکتی ہیں اور ترش پھلوں کی ایکسپورٹ کو باآسانی 1 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن قومی سطح پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے رجحان کو فروغ دینے کی مہم پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایف وی اے نے آم کی طرح کینو کیلئے بھی ایکسپورٹ ایوارڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کینو کی ایکسپورٹ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایکسپورٹ کمپنیوں کیلئے ایوارڈ کی تقریب سرگودھا میں منعقد ہو گی جس میں صدر مملکت یا وزیراعظم کو مدعو کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…