’’ڈبل شاہ‘‘ اور’’آئی ڈیز کلک اینڈ کلک‘‘ کے بعد ا یک اورسکینڈل،کوائن آن لائن بزنس فراڈ،تہلکہ خیز انکشافات

13  جنوری‬‮  2017

میرپور(آئی این پی) ڈپٹی کمشنر انصریعقوب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب نے ضلع میرپورکے عوام کو ہدایت کی ہے کہ” ون کوائن، ون لائف،” آن لائن بزنس ایک پرکشش دھوکہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کو بغیرمحنت کے سہانے خواب دکھاکرلوٹاجاسکتا ہے۔ ماضی میں آئی ڈیزکلک اینڈ کلک اور ڈبل شاہ جیسے دھوکہ دیہی کے واقعات رونماہوچکے ہیں اور بیشتر سادہ لوح افراد اور پڑھے لکھے افراد جعلی کاروبار کے نام پر لوٹ چکے ہیں۔ لہذا عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ” ون کوائن ، ون لائف” جیسے پرکشش کاروبار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے نہ ہی پاکستان کے بنیادی معاشی و مالیاتی اداروں میں یہ کمپنی کسی طرح سے رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین میں اس کی گنجائش ہے۔ انھوں نے بتایاکہ دنیابھرمیں 710 کریٹوکرنسی (Crypto currency ) کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں بھی اس کمپنی کاشمار نہیں۔ عوام الناس اس سلسلہ میں پرکشش دھوکہ دینے والی کمپنیوں کی پہلے رجسٹریشن اورمنظوری چیک کریں اور حکومتی تحفظ کے بغیر ہرقسم کے آن لائن کاروبار سے اجتناب کریں ۔انھوں نے عوام الناس کو ہدایت کی کہ ماضی میں میرپوراور گرد ونواع میں کلک اینڈ کلک آئی ڈیز کے نام سے عوام الناس سے بڑافراڈ ہوچکاہے لہذا عوام الناس اس طرح کے گھناؤنے کاروبار سے خود بھی دوررہیں اور دیگرسادہ لوح لوگو ں کو بھی دوررہنے کی تلقین کریں۔ انھوں نے کہاکہ جہاں کہیں اس قسم کے کاروبار کرنے کی کوئی دعوت دے تو اس بارے میں بھی ضلعی انتظامیہ کواطلاع کی جائے تاکہ غیرقانونی دھندہ کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیاجاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…