پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

9  دسمبر‬‮  2016

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ،تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر10کور راولپنڈی جبکہ موجودہ کمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر ٹوکورملتان تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعہ کی دوپہر 7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم رضا کمانڈر ملٹری اکیڈمی کاکول کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو میں تعینات ہیں جبکہ میجر جنرل نعیم اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعینات ہیں۔ ترقی پانے والے میجر جنرل محمد افضل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او ، میجر جنرل شیر افگن انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان ، میجر جنرل قاضی اکرام جی ایچ کیو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترقی پانے والے میجر جنرلز میں میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں جو ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…