عمران خان نے بد ترین ریکارڈ قائم کر دیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)قانون سازی کرنے والے پارلیمنٹرنیز، پارلیمانی لیڈرز کی حاضری انتہائی مایوس کن رہی ،تین سال میں وزیراعظم نواز شریف صرف 55اور عمران خان 16 باراجلاسوں میں آئے۔فافن کے جاری کردہ حاضری ریکارڈ کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ کے پہلے پارلیمانی سال میں عمران خان بارہ مرتبہ حاضر ہوئے،دوسرے سال صرف ایک بار ، تیسرے سال میں صرف 3 مرتبہ شریک ہوئے اور یہ موجودہ قانون ساز اسمبلی میں کسی رکن کی حاضریوں کا بد ترین ریکارڈ ہے ۔
فافن رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پہلے پارلیمانی سال کے 99 اجلاسوں میں سے صرف 7 میں شریک ہوئے ۔ دوسرے سال یعنی دھرنے کے سیزن میں وزیراعظم 39 مرتبہ ایوان میں تشریف لائے تاہم رواں پارلیمانی سال میں یہ اسکور صرف 9 پر رہ گیا۔قومی اسمبلی میں حاضری میچ کے چمپئن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ٹھہرے جنہوں نے پارلیمنٹ کے 224 اجلاسوں میں شرکت کی۔ دوسری پوزیشن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے نام کی اوروہ پارلیمنٹ میں 214 مرتبہ آئے۔
تیسری پوزیشن پرآفتاب شیرپاؤ 195 حاضریوں کے ساتھ رہے ? شیخ رشید 185 حاضریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پارلیمنٹ میں اعجازالحق 179 مرتبہ جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 138 اور مسلم لیگ فنکشنل کے پیر صدرالدین راشدی 77 مرتبہ ایوان کی کارروائی کا حصہ بنے ،جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 3 برسوں میں صرف 59 بار ہی ایوان کو اپنا دیدار کرایا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…