اسلامی ملک میں  خودکش دھماکہ ،80افرادجاں بحق ،دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

24  ‬‮نومبر‬‮  2016

بغداد(آئی این پی)عراق میں شیعہ زائرین پر خودکش ٹرک بم حملے میں 80افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع شہر الحلہ میں ایک پٹرول اسٹیشن سے ملحقہ ریسٹورنٹ پر آرام کرنے والے شیعہ زائرین کے اجتماع کو بارود سے بھرے ٹرک سے نشانہ بنایا گیا۔ پٹرول اسٹیشن پر زائرین کی نصف درجن سے زائد بسیں کھڑی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 80افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔طبی اور سیکورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔ یہ زائرین کربلا سے اربعین کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس جا رہے تھے۔ الحلہ کا شہر کربلا سے تقریبا 24 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے عماق نیوز ایجنسیکے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 200افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔بظاہر اس حملے میں شومالی گاؤ ں کے قریب ایرانی شیعہ زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔صوبائی سکیورٹی چیف فلاح الرضی راضی نے بتایا کہ اس حملے میں 80 کے قریب ہلاک ہونے والوں میں ایرانی بھی شامل ہیں اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ پٹرول پمپ اسٹیشن بغداد اور بصرہ کے جنوبی ساحلی شہر کے درمیان موٹروے پر تھا۔17سے 20ملین افراد کربلا کی زیارت کرتے ہیں۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا تین ملین ایرانیوں نے اس سال عراق کا سفر کیاجن میں سے کافی لوگوں نے کئی دنوں تک کربلا میں قیام کیا ہے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…