ترک صدر کا پاکستانیوں کیلئے ایسا تحفہ کہ سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا!!!

17  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں آج شام رجب طیب اردوان کی آمد پر حکومت پنجاب اور ترکی کے درمیان محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخظ کئے جائیں گے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت محکمہ صحت میں خاطر خواہ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے اگست 2016 کے دورہ استنبول کے دوران ترکی اور حکومت پنجاب کے درمیان صحت کے شعبے میں قریبی تعاون کرنے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے تھے۔اس موقع پر ترکی کے وزیر صحت رجب آقداع نے حکومت پنجاب کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی اور پاکستان کو ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔پاکستان کے صوبے پنجاب میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے حکومت ترکی ہر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام ہی شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات کرنے کے علاوہ خاندان کی صحت، بیماریوں کی وقت سے قبل تشخیص کے سسٹم ،، ایمرجنسی، اور نرسوں اور فرسٹ ایڈ جیسے موضوعات پر تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی تھی۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے وزیر کوہدایت کی کہ پاکستان کے لیے جو بھی ہوسکتا ہے کریں، ترک وزیراعظم کی طرف سے مثبت اشارہ ملنے اور صدر اردگان کے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ خواجہ شمائل کی سربراہی میں ایک دفد ترکی گیاتھا جہاں معاہدے کی تفصیلات طے کی گئیں اور ا?ج شام لاہور کے شاہی قلعے میں ہونیوالی تقریب میں صدر اردگان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔حکومت پنجاب اور ترک حکومت کے درمیان ہونیوالے اس معاہدے کے تحت ترک حکومت طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کورول ماڈل کے طورپر چلائے گی اورباقی ہسپتالوں میں بھی وہی میکنزم لاگو کیاجائے گا۔ معاہدے کے تحت ترک حکومت ہسپتال کاانتظام وانصرام ، مریضوں کی دیکھ بھال اور مفت ادویات کی مریضوں کوشفاف طریقے سے فراہمی میں حکومت پنجاب کی مدد کرے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…