’’ڈاکٹر عافیہ کیس ‘‘ امریکہ سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

16  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی(آن لائن) امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے لکھے گئے پاکستانی خط کا جواب دینے سے انکار کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ 2002میں جاری آرڈیننس کے تحت ڈاکٹر عافیہ کو واپس لا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے اٹارنی جنرل اتفاق کر لیں تو سزا یافتہ قیدی کو پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے۔ادھر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتا یا کہ امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عافیہ کو بے بنیاد الزام میں 86برس قید کی سزا دی گئی ،عالمی قوانین کے مطابق عافیہ صدیقی کو چھیاسی سال کی سزا نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے عدالتی حکم کے مطابق امریکہ سے رجوع نہیں کیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…