ناصر جمشید کو بکرے زبح کرنے کا مشورہ

4  مارچ‬‮  2015

نیپیئر(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپنر ناصر جمشید ان دنوں شدید دباو کا شکار ہیں اور وہ بیٹنگ میں مسلسل ناکامی کے ساتھ ساتھ آسان کیچز بھی ڈراپ کررہے ہیں۔ناصر جمشید کو آل راو¿نڈر محمد حفیظ کے زخمی ہونے کے سبب ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ اپنا انتخاب اب تک درست ثابت نہ کر سکے۔ناصر کی سلیکشن پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز میں ڈیڈلاک بھی رہا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ساتھی کھلاڑیوں نے ناصر جمشید کو مشورہ دیا ہے کہ بکروں کا صدقہ دیں تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری آسکے۔واضح رہے کہ ناصر جمشید بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی مکمل طور پر ناکام نظر آئے ہیں۔اب تین میچوں میں ناصر جمشید صرف پانچ رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔اوپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف صفر، زمبابوے کے خلاف ایک اور متحدہ عرب امارات کے خلاف چار رنز بنائے۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ فیلڈنگ میں بھی مسلسل کیچز ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ مس فیلڈنگ بھی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو کھلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…