ٹرمپ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 324 ویں نمبر پر،شراب،سگریٹ اورمنشیات؟ناقابل یقین انکشاف

10  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ 3.7 ارب ڈالر اثاثوں کیساتھ امیر ترین امریکی صدر ہیں۔وہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں صدر منتخب ہوئے ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں میں وہ 3500مقدمات میں ملوث رہے۔ٹرمپ کے والد کا تعلق جرمنی سے تھا جب کہ والدہ اسکاٹش تھیں، انہوں نے زندگی میں کبھی شراب نہیں پی اور نہ ہی سگریٹ نوشی اور منشیات لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، 3.7 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ امریکی تاریخ میں امیر ترین سربراہ مملکت ہیں۔

معروف امریکی میڈیا ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 324 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ امریکا کے امیر ترین افراد میں ان کا 156 واں نمبر ہے۔ان کی ملکیت میں 18 گالف کورسز ہیں ۔اس کے علاوہ ’’ٹرمپ آرگنائزیشن‘‘ کے صدر بھی ہیں۔نیویارک میں پیدا ہونے والے نو منتخب امریکی صدر نے معاشیات میں1968 میں گریجویشن کیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے والد کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہوگئے۔امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا گالف اور ذرائع آمد ورفت کی آمدنی سال 2015 میں تقریباً38 کروڑ20 لاکھ ڈالرتھی۔

وہ این بی سی ٹی وی نیٹ ورک سے2004 سے2015 کے درمیان’’دا اپرنٹس‘‘نامی ٹی وی سیریزکے معاون پروڈیوسر اور میزبان بھی رہے ہیں۔عمر کے لحاظ سے بھی وہ امریکا کے سب سے زائد عمر میں صدر بننے والی شخصیت ہیں۔ان کی تاریخ پیدائش 14جون، 1946 ہیاس لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ 70 سال ، 4ماہ اور 25 دن میں امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں ان سے قبل رونلڈ ریگن69 سال، 349 دنوں میں امریکی صدر منتخب ہوئے تھے۔جون 2016 میں معروف امریکی روزنامے نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں ٹرمپ اور ان کے کاروبار پروفاقی اور ریاستی عدالتوں میں3500 قانونی مقدمات قائم ہوئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…