ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی مسلمانوں کے حق میں بڑا اقدام اٹھا لیا، سب حیران و پریشان رہ گئے

10  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدر منتخب ہوتے ہی ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا اور بالخصوص امریکہ میں مقیم مسلمان تو واقعی ہی حیران و پریشان ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق بیان ہٹا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق دیا جانے والا بیان 8 نومبر کی صبح تک ویب سائٹ پر موجود تھا جسے صدارتی انتخاب کی رات ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں پرپابندی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے، انھوں نے کہا کہ جنگ ناکام ہوچکی ہے اور یہ امریکا کی فوج اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن 218 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…