بارشیں کب شروع ہونگی ،سموگ کاسلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے عوام کوبڑی خبردیدی

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے نومبراوردسمبرمیں بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے نومبراوردسمبرمیں بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ظاہر کی ہے اس لیے گرد آلود دھندکا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہری علاقوں میں گرد آلود دھند کثیر مقدار میں فضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسم کروٹ لے چکا، سبزے کی جگہ زرد پتوں نے لے لی، لیکن اس بار موسم سرما کا آغاز غیر معمولی ہے۔ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہونگی جبکہ بارشیں نہ ہونے اور فضائی آلودگی بڑھنے سے دھند اور دھوئیں کے مرکب یعنی سموگ کا سامنا ہے اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ وفاقی دارلحکومت میں منگل کے روزبارش شروع ہونے کاامکان ہے کیونکہ اسلام آبادمیں فضائی آلودگی اورسموگ بہت ہی کم سطح پرہے پھرہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وفاقی دارلحکومت میں عوام سموگ سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیرکریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…