فوج ’’آرمی ایکٹ‘‘ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے دعوے نے ہر طرف ہلچل مچا دی

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ، میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ،لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا،پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ،دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرو یو دے رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے،طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیاجاتاہے ،عمران خان سے کہاجن کے گھر بیٹیاں ہیں انھوں نے رشتے والی بات کابرامنایا ،طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ،ذہن میں تھا طاہر القادری کو لندن سے لے آؤں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا ریلی لے کر بنی گالہ آئیں ،بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ،پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو اسی تنخواہ پر کام کروں گا ،اس دسمبر میں نواز شریف کی حکومت نا اہل قرار دی جائے گی ،سراج الحق نے لائٹ موڈ کا کیس کیا اصل کیس میرااورعمران کا ہے،میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ،لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا،پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…