دنیا کے غمگین ترین ممالک، پہلے اور دوسرے نمبر پرکون؟ حیران کون نام سامنے آگئے

4  ‬‮نومبر‬‮  2016

تہران(این این آئی)ایرانی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ 90% ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور ان کا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ذمے دار رضا ملک زادہ نے یزد شہر میں صحت سے متعلق ایک کانفرنس میں بتایا کہ ایران میں 50% اموات ناقص غذا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ایران دنیا بھر کے ممالک میں عراق کے بعد دوسرا غمگین ترین ملک ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سماجی زندگی سے متعلق عالمی اعداد و شمار کے مطابق ان کا ملک خوش ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور عالمی سروے میں شامل 185 ممالک میں اس کا 105 واں نمبر ہے۔ موسوی کے مطابق ایران میں نفسیاتی مسائل کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں تو یہ تناسب 80% ہے جو کہ بحرانی صورت حال کی جانب واضح اشارہ ہے۔انہوں نے ان اعداد و شمار کے ذرائع کا حوالہ نہیں دیا تاہم اس سے قبل امریکی ادارے گیلپ کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں دنیا کے غمگین ترین ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…