ایران دنیا بھر میں کیا سپلائی کر رہا ہے؟ امریکی رپورٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

16  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں بحر الاحمرمیں یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا کے ایک جنگی جہاز کو جن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے وہ ایران کی طرف سے مہیا کیے گئے تھے اور ایران نے وہ میزائل چین سے خریدے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بحر الاحمر میں ہمارے ایک جنگی جہاز کو حوثی باغیوں نے ’سی 202 سلیک ورم‘ طرز کے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ یہ میزائل ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کو فراہم کیے گئے تھے جب کہ خود ایران نے چین سے یہ میزائل درآمد کیے تھے۔امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم شیعہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے بلکہ وہ دنیا کے کئی دوسرے ملکوں کو بھاری جنگی ہتھیار مہیا کرتا ہے۔ یمن کے ساحلی علاقوں شبو اور حضر موت میں حوثی باغیوں کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے ایران نے عالمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی مخالفت کی ہے۔
دوسری جانب امریکا نے کیوبا کے ساتھ تجارت کے لیے مالیاتی لین دین سے متعلق عائد پابندیاں مزید نرم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ دہائیوں تک منقطع رہنے والے سفارتی تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ برائے خرانہ و اقتصادیات نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کا نفاذ پیر کے روز سے ہو جائے گا۔حالیہ کچھ عرصے میں امریکی حکومت نے کیوبا کے ساتھ تجارت پر عائد سخت پابندیوں میں نرمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…