جی ایچ کیو میں پاک فوج کا اہم ترین اجلاس, بھارت بارے بڑا فیصلہ کر لیا

15  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عسکری قیادت نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کسی بھی مہم جوئی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے ، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کومبنگ اور انٹلیجنس آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے وزیراعظم ہائوس میں اہم سیکیورٹی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر فیڈ کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جمعہ کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کی ۔ کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرسنل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص لائن آف کنٹرول پر موجودہ حالات اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کو جامع انداز میں جائزہ لیا۔ بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیکس کے بے ہودہ الزام کو مسترد کرتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء نے اسے بے گناہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی فوج کی طرف سے روا رکھے جانیوالے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسی قسم کی مہم جوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی نوعیت کے خطرے کی صورت میں مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے اب تک آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور اس کے نتیجہ میں حاصل ہونیوالے استحکام کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف نے حاصل شدہ کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام معاندانہ کوششوں کو شکست دینے کیلئے اندرونی سلامتی کیلئے پائیدار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ کانفرنس کے شرکاء نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ملک بھر میںپائیدار اور مرکوز کومبنگ اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنا کر انتہاء پسندی اور دہشت گرد ی کی دیگروجوہات کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالے ایک اہم سیکیورٹی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر فیڈ کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…