’’گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار خوشخبری‘‘ بڑے ملک نے سستی گاڑیوں کا اعلان کر دیا

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اہم یورپی ملک سے سستی گاڑیاں بنانے کا معاہدہ کر لیا ہے اوراب یہ سستی گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر بھی نظر آئیں گی۔تفصیلات کیمطابق ایران اور فرانس کے درمیان مشترکا کار سازی کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد ایران کی بنی گاڑیاں جلد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور فرانس کی کار ساز کمپنیوں نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں، ایران کی سائیپا اور فرانس کی اسٹرون کمپنیوں کے درمیان تعاون کے اس سمجھوتے پر جمعہ کو ایران کے شہر کاشان میں دستخط کیے گئے۔ایرانی کار ساز کمپنی سائپا کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ دونوں کمپنیاں، نئی گاڑیوں کی ڈیزائننگ، پروڈکشن لائن کے قیام اور ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسٹرون گاڑیوں کے نئے ماڈل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں تیارہ کردہ گاڑیاں بیک وقت ایران کے اندر اور یورپی ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ سائپیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نئی اسٹرون کار کا انجن یوور چھے اسٹینڈر کے مطابق ہوگا جسے بعد میں ترقی دیکر یور سات تک لے جاسکتا ہے، جب کہ ان کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار ہونے والی کاروں کی پہلے کھیپ دو ہزار انیس تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔ سائپیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2019میں پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کو بھی یہ گاڑیاں برآمد کریں گے اور پاکستان سمیت دیگر ملکوں کو اس بات پر راضی کیا جائے گا کہ وہ ان گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی نہ لگائیں جس سے یہ گاڑیاں اسی قیمت پر پاکستانیوں کو بھی مل سکیں گی جس قیمت پر یہ ایران میں دستیاب ہونگی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…