’’بھینسوں کی لڑائی میں عمران خان مینڈک ہیں ‘‘ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

3  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے عمران خان کو مینڈک قرار دیدیا۔سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے مقاصد اگر توسیعی ہیں تو کامیابی کی طرف گامزن ہیں ، اگر بھارت اسی طرح حملے کی حماقت کرتا ہے تو رائے ونڈ مارچ کی کامیابی کے راستے کھل جاتے ہیں معاملہ دو شریفوں کا ہے باقی معاملات ثانوی حیثیت کے ہیں، عمران خان کی سولو فلائٹ سلو ہو چکی ہے پارلیامانی اجلاس میں پارلیامانی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے پارلیامانی افراد کو نہیں۔پیر کے روزڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ معاملہ دو شریفوں کا ہے ان میں سے پہلے کون جائیگا اور کون رہیگا باقی معاملات ثانوی حیثیت کے ہیں دو شریفوں کے درمیان لڑائی میں بنی گالہ کا کردار بھینسوں کی لڑائی میں مینڈک کے مترادف ہے ،حافظ حسین احمد نے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے فارق ستار کو غدار قرار دینے والے بیان پر تبصرا کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو غدار کہنے والے کتنے سنجیدہ ہیں دونوں کی سنجیدگی پر لوگوں کو تحفظات ہیں، شیخ رشید کو پارلیامانی اجلاس میں دعوت نہ دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پارلیامانی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے پارلیامانی افراد کو نہیں اگر بات اعجازالحق کی ہے تو اس کا باپ سابق آرمی چیف رہا ہے شیخ رشید کا نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سولو فلاٹ سلو ہو چکی ہے اور سولو فلائٹ آخر میں دھیمی پڑ جاتی ہے محرم کے بعد دیگر اپوزیشن پارٹیاں پیپلز پارٹی،اے این پی اور دیگر بھی میدان میں اتریں گی۔انہوں نے کے پی کے میں یکم محرم خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت پر چھٹی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اچھے اقدامات کی تعریف کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…