سرفراز احمد پر قومی ٹیم مینجمنٹ کی نظرکرم پڑ ہی گئی

27  فروری‬‮  2015

برسبین(نیوز ڈیسک) سرفراز احمد پر آخرکار قومی ٹیم مینجمنٹ کی نظرکرم پڑ ہی گئی اور نیٹ سیشن میں انھیں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کرائی گئیں اس سے یہ امکان دکھائی دینے لگاکہ شاید زمبابوے کیخلاف انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز بھی ایلن بورڈر فیلڈ میں پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران سرفراز احمد وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کرتے دکھائی دیے، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے انھیں ڈائیو لگا کر کیچ تھامنے کی بھی پریکٹس کرائی، اس سے قبل نیٹ سیشنز پر عمر اکمل پر زیادہ توجہ دی جا رہی تھی، جنھوں نے بھارت اور ویسٹ انڈیز سے میچز میں وکٹوں کے عقب میں فرائض انجام دیے مگر کئی کیچ ڈراپ کیے تھے۔چیف کوچ وقار یونس نے تقریباً سوا گھنٹے تک پلیئرز کو فیلڈنگ پریکٹس کرائی، انھوں نے کیچنگ پر زیادہ زور دیا، واضح رہے کہ بھارت سے میچ میں6ڈراپ کیچز کا شکست میں اہم کردار رہا تھا، گذشتہ دن کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشق یا فزیکل ایکسرسائز پر زیادہ زور نہ دیا، کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان نے بمشکل چند ہی منٹ نیٹ پر گذارے، ناصر جمشید نے بھی زیادہ بیٹنگ نہ کی۔البتہ حارث سہیل دیر تک صلاحیتیں آزماتے رہے، عمر اکمل اور احمد شہزادکو بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے کھیل میں بہتری کیلیے پریکٹس کرائی، بلو شرٹس سے میچ میں 5 پلیئرزکو آو¿ٹ کرنے والے پیسر سہیل خان نے گذشتہ روز بولنگ پریکٹس نہیں کی، وقار یونس نے فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ”ٹارگٹ پریکٹس“ کرائی، اس میں دونوں کو رنز بچانے کا طریقہ سکھایا گیا اور فیلڈ سیٹنگ کے مطابق بولنگ کی ہدایت دی گئی، اس دوران مصباح الحق جارحانہ شاٹس کھیلتے رہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…