بھارت کو چینی صحافیوں کو نکالنا مہنگا پڑ گیا چین نے پاکستان کیلئے ایسا مطالبہ کر دیا کہ جس نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

25  جولائی  2016

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے تین صحافیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا اور ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کردیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جن تین صحافیوں کو 31 جولائی تک ہندوستان سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں شنہوا کے نئی دہلی اور ممبئی کے بیورو چیفس وو شیانگ اور لو تانگ بھی شامل ہیں جبکہ تیسرا صحافی شنہوا کے لیے رپورٹنگ کرتا ہے اور وہ ممبئی میں موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تینوں صحافیوں کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔ہندوستانی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں بھارتکی شمولیت کے حوالے سے چین اور بھارتکے درمیان تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔چین نے گزشتہ ماہ ہونے والے این ایس جی کے اجلاس میں گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارتیدرخواست کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ کسی بھی ملک کے شہری کو ملک سے نکالنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے اپنایا جانے والا سب سے آسان طریقہ ویزوں کی تجدید سے انکار ہوتا ہے۔شنہوا کے صحافی وو شیانگ گزشتہ 7 برس سے بھارت میں تعینات ہیں جبکہ دیگر دو صحافی ایک برس قبل ہی ممبئی آئے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین بھی بدلے کے طور پر بھارتیصحافیوں کو ملک بدر کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی جانب سے چین کے ساتھ ’متنازع سرحد‘ کے قریب 100 ٹینک تعینات کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے چین نے موقف اختیار کیا تھا کہ جب تک پاکستان کو این ایس جی کی رکنیت نہیں دی جاتی، اس وقت تک بھارت کو بھی اس گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…