بیٹھ کر کام کرنا صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟ حیرت انگیز تحقیق

22  جولائی  2016

ٹیکساس (نیوزڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والے ملازمین بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ صحت مند اور زیادہ کام کرتے ہیں۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والے ڈیسکوں کے ملازمین کی نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے، بلکہ وہ بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت کام بھی زیادہ کرتے ہیں۔امریکہ میں پبلک ہیلتھ اسکول کے سائنس سینٹر نے مختلف اداروں میں کھڑے ہو کر کام کرنے والے ڈیسک ملازمیں اور نشستوں پر بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین کے دو گروپوں کی صحت اور کارکردگی کا مطالعاتی جائزہ لیا، جس سے پتا چلا کہ نشست پر بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت کھڑے ہو کر کام کرنے والوں نے عوام کی زیادہ کالیں اٹینڈ کیں اور انہیں زیادہ معلومات فراہم کیں۔پبلک ہیلتھ اسکول کے سائنس سینٹر کے ماہر محقق گریگوری گیرٹ نے بتایا کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والوں کی صحت بھی دوسرے ملازمیں کی نسبت بہتر پائی گئی اور بیٹھ کر کام کرنے والوں کے مقابلہ میں انہیں فی دن اوسطاً تقریبا 1.6 گھنٹے بیٹھنے کا موقع ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…