جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کی زندگی پر ایک نظر

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس ریٹائرڈ رانابھگوان داس 20 دسمبر 1942 ءکو ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شہر نصیر آباد کے ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ قانون کے ساتھ اسلامک اسٹیڈیز میں ماسٹرز کیا ،رانا بھگوان داس نے 1965ء میں بار میں شمولیت اختیار کی۔ 2سال کی پریکٹس کے بعد 1967 میں عدلیہ کا حصہ بنے ، کئی سال سیشن جج کے طور پر فرائض انجام دیئے۔1994ءمیں سندھ ہائیکورٹ کے جج بنے اور2000 ءمیں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔9 مارچ 2007 ءکو جسٹس افتخار چوہدری کی معزولی کے بعد جسٹس رانا بھگوان داس کو پرویز مشرف نے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کیا۔ اس دوران بھگوان داس پاکستان میں موجود نہیں تھے۔ رانا بھگوان داس بھی ان ججوں میں شامل ہوئے جنہوں نے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا۔پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر دیگر ججز کی طرح انہیں بھی گھر میں نظر بند کردیاگیا۔2007 میں برطرفی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا تھا کہ تمام برطرف جج آئین کی بحالی کے ساتھ ہی عہدوں پر واپس آ جائینگے۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس 65سال کی عمر میں عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔نومبر 2009 ءسے دسمبر 2012 ءتک جسٹس رانا بھگوان داس فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بھی رہے۔ نومبر 2014ءمیں جسٹس رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن رانا بھگوان داس نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ غیر متنازع رہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…