برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو خیرآباد کہنا عالمگیریت کے اختتام کا نقطہ آغاز ،چین نے بڑی پیش گوئی کردی

26  جون‬‮  2016

بیجنگ (این این آئی)چینی معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ عالمی میعشت پر اثرات ڈالے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرِ خزانہ لوجیوی نے کہا کہ اس فیصلے کے مضمرات اور اثرات اگلے پانچ سے دس برس میں سامنے آئیں گے۔چین کے مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کی کمیٹی کے رکن ہوانگ ژپنگ کے بقول برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو خیرآباد کہنا عالمگیریت کے اختتام کا نقطہ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوا تو یہ چین اور دنیا کے مفاد کے خلاف ہوگا۔بین الاقوامی قانونی فرم ’بیکر اینڈ میکنزی‘ کے مطابق گذشتہ برس برطانیہ میں چین نے تین اشاریہ تین کھرب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی ٗ 2005 سے 2015 کے درمیان چین برطانیہ میں تقریباً 30 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ برطانیہ کے موقعے پر وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے 40 کھرب پاؤنڈ کے دو طرفہ معاہدوں کا اعلان کیا تھا ٗچینی وزیر خارجہ کے مطابق ریفرنڈم کا نتیجہ عالمی میعشت پر اثرانداز ہوگا تاہم یہ اثرات کیا ہوں گے اس بات کی پیشنگوئی کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرینڈم کے بعد عالمی منڈی میں گراوٹ ضرورت سے زیادہ ردِعمل تھاان کے مطابق عالمی مارکیٹس کا ردِ عمل شاید زیادہ تھا ، صورتحال کا ٹھنڈے دل سے غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…