اسلام کے علاوہ کتنے مذاہب کے لوگ روزہ رکھتے ہیں؟

23  جون‬‮  2016

ماہِ رمضان کا دوسرا عشرہ جا ری ہے اور دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں لیکن دنیا میں اسلام کے علاوہ دیگر ایسے مذاہب بھی ہیں جو اپنے پیروکاروں کو مختلف مذہبی ایام میں روزہ رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔

اسلام کے علاوہ ایسے مذاہب کی تعداد چھ ہے جن کے ماننے والوں کو روزہ رکھنا پڑتا ہے۔
یہودیت
یہودیت میں’’یوم کپر‘‘ یا ’’یومِ کفارہ‘‘ کو روزے کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہودی کیلنڈر میں چھ مزید روزے بھی شامل ہیں جن میں ’’تشاباؤ‘‘ کے دن کا روزہ بھی شامل ہے۔ اس روز یروشلم میں یہودی معبدوں کو تباہ کیا گیا تھا۔
بدھ مت
بدھ مت سے تعلق رکھنے والے قریباً تمام فرقے سال میں کچھ روز ضرور روزہ رکھتے ہیں۔ ان میں پورے چاند کے دن اور دوسرے ایام شامل ہیں۔
کیتھولک
عیسائی مذہب کے اہم فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے افراد ’’ایش وینس ڈے‘‘ اور ’’گڈ فرائیڈے‘‘ کو روزہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیتھولک عیسائی نفس کشی کی مدت میں آنے والے تمام جمعہ کے روز میں گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
ہندو مت
ہندو مذہب میں نئے چاند کے موقع پر اور شوراتری اور سرسوتی جیسے تہواروں کے موقع پر روزے رکھنا عام ہے
مور مونز
مور مونز سے تعلق رکھنے والے افراد ہر مہینے کے پہلے اتوار کو روزہ رکھتے ہیں۔
بہائی
بہائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بہائی سال کے 19 ویں مہینے میں یعنی 2 سے 20 مارچ تک، جو ’’ایلا‘‘ کہلاتا ہے روزے کھتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…