بھارت کا پہلی خلائی شٹل فضاء میں روانہ کرنے کا تجربہ

23  مئی‬‮  2016

بنگلور (اے پی پی) بھارت نے پہلی خلائی شٹل فضاء میں روانہ کرنے کا تجربہ کیا ہے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے آئی ایس آر او کے سربراہ دیوی پرساد کارنیک کے حوالہ سے بتایا کہ عام خلائی شٹل کی جسامت کے چھٹے حصے کے برابر ساڑھے چھ میٹر لمبے اور ڈیڑھ ٹن وزنی ماڈل (ڈمی) ری یوزایبل لانچ وہیکل(آر ایل وی،ٹی ڈی)کو پیر کی صبح ریاست آندھرا پردیش میں واقع سری ہری کوٹا کے لانچنگ پیڈ سے صبح 7 بجے ایک راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا جو دس منٹ میں زمین سے70 کلو میٹر (43 میل)کی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس خلیج بنگال میں اتر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس خلائی شٹل کی تیاری پر ایک ارب روپے لاگت آئی ہے ۔بھارتی حکام نے اس تجربے کو مصنوعی سیارچے زمین کے گرد مدار میں پہنچانے کے لیے خلائی شٹلز کی تیاری کے حوالہ سے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق حقیقی خلائی شٹل اور اس کو لے جانے والے راکٹ کی تیاری کے لئے مزید دس سے پندرہ سال درکار ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…