برسلز دھماکوں کے بعد برطانیہ میں سکیورٹی انتہائی چوکس،ائیرپورٹ ،میٹرواسٹیشنز پر ریڈالرٹ،برطانیہ اوربلجیم کے درمیان تمام پروازیں معطل

22  مارچ‬‮  2016

برسلز(نیوزڈیسک) برسلز میں منگل کی صبح دھماکوں میں کے بعد برطانیہ میں بھی اہم مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے دھماکوں کے بعد سکیورٹی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کوبرا کا اجلاس طلب کر لیا ۔برطانوی دفتر خارجہ نے برسلز میں موجود برطانوی شہریوں کے لیے جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وہ ہجوم سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ایک ٹیلی فون نمبر 020 7008 0000.پر مطلع کرنے کو کہا گیا ہے۔لندن کے ہیتھرو اور گیٹوک ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور برسلز اور لندن کے درمیان پروازیں بھی معطل ہو گئی ہیں۔ برسلز کے ہوائی اڈے سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا ہ ےکہ تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو اپنی متعلقہ ہ فضائی کمپنیوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جنھوں نے کوبرا کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’میں شدید صدمے اور تشویش میں مبتلا ہوں۔ ہم مدد کرنے کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے اعلی ترین آفیسر مارک رولی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کسی خاص اطلاع کی بنا پر نہیں کیا گیا بلکہ یہ عمومی احتیاط کے مد نظر کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس نے اہم عوامی مقامات کی نگرانی بڑھا دی ہے اور ان جگہوں پر گشت کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے دل برسلز کے عوام اور خاص طور پر ان حملوں کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ ہیں۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…