مرنے کے بعد کیا محسوس ہوا؟

21  مئی‬‮  2016

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)سویڈن سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ایک حادثے کے بعد دو مرتبہ موت کے منہ سے واپس آیا تھا۔ اس حادثے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی اور پانچ پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، کندھا اور گھٹنا اتر گیا تھا اور اس کے پھیپھڑے بھی بری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی خبر کے مطابق حادثے میں اس نوجوان کی دو دفعہ موت واقع ہو گئی تھی لیکن حیرت انگیز طور پر دوبارہ زندہ ہو گیا۔ اس نوجوان کی پہلی موت حادثے کے فوری بعد رونما ہوئی جب اس کے جسم کے اندرونی حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ ہسپتال میں سرجری کے دوران دی جانے والی ادویات کی وجہ سے اس کے نظام تنفس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس حادثے کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ نوجوان اپنی موت کے تجربے کو شیئر کر رہا ہے۔ اس نوجوان کا اپنی پہلی موت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد میرے جسم نے مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس موقع پر نہ تو میری سانس چل رہی تھی اور نہ ہی نبض۔ اس نے مزید بتایا کہ سرجری کے بعد مجھے اذیت ناک درد محسوس ہو رہا تھا جس سے چھٹکارے کیلئے ڈاکٹروں نے مجھے درد کش ادویات دیں جس سے میرا نظام تنفس مکمل طور پر رک گیا تھا۔ اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے اس نوجوان کا دعویٰ ہے کہ دونوں مواقع پر وہ اس دنیا میں موجود نہیں تھا۔ میں جہاں تھا وہاں ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔ تاہم چند ہی منٹوں کے بعد میری اس دنیا میں واپسی ہو گئی۔ جب میں موت سے بیدار ہوا تو مجھے شدید تھکاوٹ محسوس ہوئی جیسے میرے جسم سے کسی نے ساری توانائی نچوڑ لی ہو۔ نوجوان لکھتا ہے کہ اس تجربے کو لفظوں میں بیان کرنا میرے لئے انتہائی مشکل ہے۔ تاہم اس تجربے نے مجھے موت کے خوف سے عاری کر دیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…