سندھ میں پیپلزپارٹی کاتختہ الٹنے کی تیاریاں

31  دسمبر‬‮  2015

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی مخالف قوتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے آئندہ سال مشکلات لے کر آنے والا ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ میدان میں آگئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک متحد ہو گیاتو پیپلز پارٹی کے لیے سندھ میں حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا، نئی صورت حال نے پی پی قیادت کی نیندیں اڑا دیں ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی سندھ میں ان ہاو¿س تبدیلی کے حق میں ہیں،جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس بارے میںتاحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے پاکستاں پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے گزشتہ 15سے 20 روز سے ایک فارمولے پرکام جاری ہے کہ ہر ممکن طریقے سے کسی بھی طرح ہاو¿س کے اندر سے AAAتبدیلی ممکن بنائی جائے۔ ایم کیو ایم لیڈر نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ ہماراہی ہوگایہ بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا بلکہ اس کہانی کی تیاری گزشتہ 2 سے4ہفتوں سے جاری تھی کہ پی پی کی رینجرز اور نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں انتہاپسندی کی پالیسی کے خلاف ایک واضح اسٹینڈ لیا گیا جو کہ اب کھل کر سامنے آ گےا ہے۔ پی پی اس کہانی کو ماننے کے تیار نہیں اور یہ صورتحال اس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے پاس سندھ اسمبلی میںخواتین کے سیٹوں سمیت کل 86 نشستیں ہیں، دوسرے نمبر پر موجود متحدہ قومی موومنٹ 48 مسلم لیگ فنکشنل 10 اور مسلم لیگ )ن) کے پاس 6 نشستیں ہیںجبکہ جنرل نشستیں ملا کر پی ٹی آئی کی 4 مسلم لیگ (ق) کی ایک اور پی پی ایم کی 2نشستیں ہیں اور ایک آزاد امید وار بھی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک مل جائے تو سندھ میں ان ہاو¿س تبدیلی آسکتی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…