عامر کی شمولیت،اظہرعلی کا واضح جواب منظر عام پر آگیا،شہریارخان کا جوابی اقدامات کا اعلان

25  دسمبر‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک)عامر کی شمولیت،اظہرعلی کا واضح جواب منظر عام پر آگیا،شہریارخان کا جوابی اقدامات کا اعلان،پاکستان کرکٹ نئے تنازع کا شکارہوگئی، ون ڈے کپتان اظہر علی نے اعلان کردیا ہے کہ فٹنس کیمپ میں محمد عامر قبول نہیں،جب تک عامر کیمپ میں ہے، ہم نہیں آئیں گے۔پروفیسر حفیظ بھی موقف پر جم گئے کہ عامر کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے، شہریار خان نے کہا کہ دونوں سے بات کریں گے نہ ماننے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ وہ عامر کے معاملے پر اظہر اور حفیظ سے بات کریں گے، اگر وہ نہ مانے تو ا±ن کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ وہ عامر کے حوالے سے پہلے بھی سب سے بات کرچکے ہیں،دوبارہ بھی بات کریں گے، اگر کھلاڑی نہ مانیں تو ا±ن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی کارروائی ہوسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کے حوالے سے کھلاڑیوں کو منانے کی ذمے داری ہیڈ کوچ وقار یونس کو سونپی تھی لیکن اظہر علی اور محمد حفیظ کا موقف سامنے آنے سے بورڈ کو پریشانی کا سامنا ہے۔.ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا دو ٹوک کہنا ہے کہ جب تک محمد عامر کیمپ ہےمیں کیمپ میں شریک نہیں ہوں گا۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیمپ میں ہونا قبول نہیں، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں،محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی چیئرمین سے بات کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ا?خر کار تسلیم کر لیا ہے کہ کچھ کھلاڑی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کےخلاف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کو تلقین کی ہے کہ وہ عاجزی اور اپنے رویئے میں ڈسپلن کا مظاہرہ کریں۔کھلاڑیوں، میڈیا اورکمنٹیٹرز کی جانب سے محمد عامر کے لئے قومی ٹیم کی راہیں ہموار کرنے پر تنقیدکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ عامر کو کیوں منتخب کیا جا رہا ہے۔اپنے اعلامئے میں پی سی بی نے کہا کہ محمد عامر نے بحالی کا پروگرام مکمل کیا ہے ، ا±نہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ، عامر سے جب جرم سرزد ہوا ان کی عمر 19 برس جبکہ بیک گراﺅنڈ پسماندہ تھا۔ پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق آئی سی سی نے محمد عامر کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی ، محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بی پی ایل میں اچھا پرفارم کیا، چیئرمین پی سی بی نے محمد عامر سے ملاقات میں ا±ن کو مثالی رویہ اپنانے کی تلقین کی ہے جس کی محمد عامر نے یقین دہانی کرائی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…