شاندار کاکردگی، پی سی بی نے شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا

6  اکتوبر‬‮  2015

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راﺅنڈر شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیم میں واپسی کے بعد سے 33سالہ آل راﺅنڈرنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے صلے میں منیجر انتخاب عالم اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشورے کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں 16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر لیا گیاہے۔ہارون رشید کے مطابق شعیب ملک کی آف سپن باو¿لنگ اور بلے بازی سیریز میں پاکستان کے کام آئے گی۔ آل راﺅنڈرشعیب ملک 32ٹیسٹ میچز 33.45کی اوسط سے 1606رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 21شکار بھی کررکھے ہیں جب کہ انہوں نے اس فارمیٹ میں آخری بار گرین شرٹس کی نمائندگی 2010ءمیں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم کے مقام پر کی تھی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…