ارشد شریف کے قتل میں ایک اہم شخصیت ملوث ہے ، فیاض چوہان کا بڑا انکشاف

6  جون‬‮  2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پاک فوج چین آف کمانڈ پر حملہ تھا جس کے تانے بانے امریکا، دبئی، برطانیہ اور یورپ کے ساتھ ملتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں ادارہ نہیں اہم شخصیت ملوث ہے جس کا نام نہیں بتاسکتا۔سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لیڈر شپ نے ایجنڈے کے تحت آئی ایم ایف کیساتھ بیک آؤٹ کیا۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فروری کے مہینے میں پیٹرول سستا کیا گیا جو آئی ایم ایف کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو جان بوجھ کے سبوتاژکیا گیا، یہ اقدام عوام کے ذہنوں کے اندر موجودہ حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے کیے گئے، طے یہ ہوا تھا کہ ایجنڈے کے تحت آئی ایم ایف موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے طلال چوہدری یا شہباز گل بننے کا کوئی شوق نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی معاشرت کو تباہ کیا گیا، پاکستان کے دشمنوں نے ففتھ جنریشن وار کا ٹول استعمال کر کے جنگ چھیڑی۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ جس ملک کی فوج مضبوط ہے اس کو کوئی ہرا نہیں سکتا، پاک فوج اور عوام کے مابین نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے پاک فوج کے خلاف محاذ کھولنے کے لیے سوشل میڈیا وار شروع کی، ہمیں بتایا گیا حقیقی آزادی کی جنگ امریکا کے خلاف ہے۔انہوںنے کہاکہ پھر امریکی سازش پیچھے رہ گئی اور افواج پاکستان سے آزادی حاصل کرنے کا نعرہ لگایا گیا، سوشل میڈیا پر امریکا اور برطانیہ سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…