سندھ میں خوفناک ژالہ باری ،گیند کے حجم جتنے اولے پڑنے سے 3 بچے جاں بحق اور4سے زائد افراد زخمی

31  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں گزشتہ منگل کے روز خوفناک ژالہ باری نے لوگو ں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ژالہ باری نے تباہی مچا دی جس کے باعث متعدد اموات بھی ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں شدید بارش اور ژالہ باری کے نتیجے دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور4سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سال، 8 سال اور 10 سال بتائی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ گیند کے حجم جتنے اولے پڑنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔دوسری جانب آج بدھ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی/زیریں بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ، پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…