کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟

28  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااحسن اقبال نے روسی تیل کی درآمد کے بعد قیمتوں میں یکدم 100روپے فی لیٹر کمی کےسوال کا جواب نفی میں دیدیا ۔ لیگی رہنما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟ نجی ٹی وی جیو نیوز

کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا جس کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔ وائس آف امریکہ کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ”روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعدبھی تیل کی قیمتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ جب پاکستان نے بہت زیادہ مقدار میں روس سے تیل کی درآمد شروع کر دی، اس وقت یہاں قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہو گی۔دوسری جانب وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہوگا، رکنا ہوگاایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتیں، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے گیس پر گردشی قرضے کو صفر کردیا ،ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دو روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں اور حالات کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں

آگے بڑھنے کیلئے ہمیں چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے، بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں دینے پرغور کررہے ہیں،ہم نے تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے، اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز عمران خان نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈلوادیے یہ پیسے پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنے تھے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئین سے ماورا اور قانون سے بالا ترکچھ نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کرکے پکڑا جارہا ہے، نادرا سیتصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…