بلوچستان میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

17  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ (این این آئی)شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وادی زیارت اور

کان مہتر زئی میں برفباری کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ،ضلع زیارت میں تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا اور رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کے لیے مشینری استعمال میں لانے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی مشینری ہائی وے پر موجود ہے اور عملہ الرٹ ہے۔پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ پیر بھی جاری رہا ، چمن اور گردو نواح میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیر سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہیوی مشینری بھی متعلقہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…