حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا

16  جنوری‬‮  2022

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی)کم کرکے صفر اعشاریہ 79 فیصد کردیا ہے۔پٹرول پر پہلے 2 اعشاریہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد تھا، یوں حکومت نے ٹیکس میں فی لٹر پر 1 اعشاریہ 16 روپے کمی کی ہے۔ذرائع کے

مطابق اس سے قبل پٹرول پر فی لٹر 3 روپے 53 پیسے جی ایس ٹی تھا۔حکومت نے ڈیزل پر جی ایس ٹی کم کر کے 3 اعشاریہ 17 فیصد کیا جو پہلے 5 اعشاریہ 44 فیصد تھا۔ذرائع کے مطابق پہلے ڈیزل پر 7 روپے 31 پیسے فی لٹر جی ایس ٹی تھا۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالترتیب 17 روپے 62 پیسے اور 17 روپے 13 پیسے برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا، پٹرول تین روپے ، ہائی سپیڈ تین روپے ، مٹی کا تیل تین روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 33پیسے فی لیٹر بڑھ گیا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کے

بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ اگلے 15 روز کیلئے ہوگیا۔ یاد رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت کی طرف سے نئے سال پر

مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے تک مہنگی کردی گئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد 141 روپے 62 پیسے

فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔اس وقت اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا، وزیر اعظم نے صرف آئی ایم ایف سے طے شدہ 4 روپے لیوی میں اضافہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش کے مطابق نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…